بسیمہ: تین گاڑیوں میں تصادم سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں بسیمہ کے علاقے باغسوپک میں تین گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

حادثے کی شدت کے باعث گاڑیاں بری طرح تباہ ہوگئیں اور جائے وقوعہ پر خوفناک مناظر دیکھنے کو ملے۔

مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول اسپتال بسیمہ منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جا ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق مستونگ اور واشک کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔

Share This Article