پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس ٹرین سے 150 سے زیادہ افراد کو بازیاب کروایا جا چکا ہے جبکہ تقریباً تین درجن عسکریت پسند بھی مارے گئے ہیں۔
بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ’مسئلہ یہ ہے کہ عسکریت پسندوں نے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ حملے کے دوران سکیورٹی اہلکار اور ریلوے کے اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ’وہاں ٹرین میں خودکش بمبار بھی موجود ہیں اس لیے ہم انتہائی محتاط طریقے سے کارروائی کر رہے ہیں۔‘
جبکہ بی ایل اے کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی جارحیت پر ہمارے صرف 3 سرمچار شہیدہوئے ہیں اور 100 سے زائد فوجی و نیم فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور تما سیویلین کو رہا کردیا گیا ہے جن میںخواتین، بوڑھے اور بچے شامل تھے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک150 کے قریب یرغمالی ہماری تحویل میں ہیں۔