بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ایک گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا جس سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
دھماکے کے زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
لواحقین کے مطابق دھماکا لوڈشیڈنگ کے بعد رات 3 بجے گیس کی فراہمی بحال ہونے کے بعد ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔