کراچی میں صدرپولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،ایس آر اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

سندھودیش روولیوشنری آرمی(ایس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی(ایس آر اے) گزشتہ رات کراچی کے پریڈی پولیس اسٹیشن(صدر) پر ہونے والے گرنیڈ حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ جس میں ایک اہلکار مارا گیا ہے، تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور پولیس اسٹیشن پر موجود گاڑیوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔ سوڈھو سندھی

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست، سندھ کو مستقل طور پر غلام رکھنے کے لیے شروع سے لیکر آج تک اپنی تشدد پسندانہ وحشیانہ پالیسیاں اختیار کرتی رہی ہے۔ سندھ میں ہونے والے قومی تحریک کے احتجاجی مظاہروں کو اپنے ریاستی جبر اور سفاکی کے ذریعے کچلنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ خاص طور پر کراچی کے اندر ہونے والے سندھی اور بلوچ قومی تحریک کے احتجاجی مظاہروں کو اپنی فوج، ایجنسیوں، رينجرز اور سندھ پولیس میں موجود پنجابی افسروں کے ذریعے رکاوٹیں ڈال کر سندھی اور بلوچ ماؤں، بیٹیوں، معصوم بچوں اور بزرگوں کے اوپر لاٹھی چارج، شیلنگ اور گرفتاریاں کرواتی رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی پاکستانی ریاست کی ایسی ننگی جارحیت اور بربریت کو ہرگز بھی برداشت نہیں کرے گی اور اپنے وطن اور لوگوں کا بھرپور دفاع کرے گی۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی مکمل قومی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔

Share This Article