سوراب : لاپتہ جہانزیب کے لواحقین پر تشدد، شاہراہ زبردستی کھول دیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے سوراب میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار جہانزیب بلوچ کی بازیابی کیلئے لواحقین کی جانب سے روڈ بلاک دھرنے کو سبوتاژ کرنے کیلئے انتظامیہ نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناکر زبردستی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ خواتین پر طاقت کے استعمال سے کئی خواتین زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

واضع رہے کہ لاپتہ جہانزیب زہری کے اہلخانہ نے آج سوراب زیرو پوائنٹ کے مقام پردھرنا دیکر روڈ بند کیا تھا۔

واضع رہے کہ مکران کوسٹل پر پسنی کے مقام پر اقر تربت شہر میں بھی جبری گمشدگیوں اور بلوچ نسل کشی کیخلاف دھرنے جاری ہیں۔

Share This Article