گوادر و پیدارک میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ا پنے ایک پریس ریلیز میں گوادر اور پیدارک میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے گوادر اور پیدارک میں قابض پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات مغرب کے بعد گوادر میں شمبے اسمائیل قبرستان کے قریب قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ موٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے۔ جس سے انہیں جانی و مالی نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے کے بعد قابض فورسز نے ہمیشہ کی طرح عام عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم بلوچ سرمچار نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے گزشتہ شام 5 بجے پیدارک اور گورکوپ کے درمیان کراس پر قائم قابض فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے کیمپ پر متعدد گرنیڈ لانچر کے گولے داغے جو کیمپ کے اندر گرے جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہمارے حملے بلوچستان کی مکمل آزادی اور قابض فوج کے مکمل انخلاء تک جاری رہیں گے۔

Share This Article