بلیدہ میں فائرنگ اور بسیمہ میں روڈ حادثے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں فائرنگ اور بسیمہ میں روڈ حادثے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بلیدہ سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حاتم ولد رحیم بخش سکنہ الندور بلیدہ کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حاتم رحیم بخش اپنی ذاتی ایرانی زمیاد گاڑی پر تربت کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم چوروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

حاتم کے نہ رکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی حالت میں انہیں طبی امداد کے لیے لے جایا جا رہا تھا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب بسیمہ میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

واقعہ بسیمہ کے علا قے این 85پاٹک کے مقام پر پیش آیاجہاں تیز رفتاری کے باعث زمیاد گاڑی کو حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرازخمی ہوگیا ۔

دونوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

Share This Article