دالبندین ،مختلف حادثات و واقعات میں 2 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ڈگری کالج دالبندین کے طالب علم عبدالوہاب حسنی غیر معیاری کھانا کھانے سے ہلاک ہوگئے ۔

جبکہ ڈی سی کمپلیکس دالبندین کے سامنے آر سی ڈی روڈ پر تیز رفتار زمباد گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار الیاس نوتیزی نامی نوجوان ہلاک ہوگئے۔

ایک اور واقعہ میںدالبندین میں تعمیراتی کام کے دوران دیوار گرنے سے مستری سمیت 4 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔

تمام زخمی افرادکو ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین میں طبی امداد کے بعد مذید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے والے زمباد گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر کے زمباد گاڑی قبضے میں لے لی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article