عالمی یوم منشیات کے مناسبت سے حب میں احتجاجی مظاہرہ و ریلی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

دنیا بھر میں آج انسداد منشیات کا عالمی یوم منایا جارہا ہے سماجی تنظیم ڈرگز فری بلوچستان کے زیراہتمام بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقعے پر منشیات خلاف ریلی نکالی گئی جبکہ مند میں سول سوسائٹی کی جانب سے منشیات کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔

صنعتی شہر حب چوکی میں ریلی باب بلوچستان سے شروع ہوکر مین بازار اورقومی شاہراہ پر گشت کی ریلی کے شرکائ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کےخلاف نعرے درج تھے۔

اس موقعے پر تنظیم کے رہنماو¿ں اور دیگر نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منشیات ہمارے معاشرے کو خطرناک حد تک اپنی لپیٹ میں لے رکھی ہے جس کو روکنے کے لئے ہم سب نے جنگی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل بری طرح منشیات کا شکار ہوچکی ہیں ہر تیسرے گھر میں منشیات کا عادی فرد موجود ہے جوکہ ہمارے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی روک تھام میں متعلقہ ادارے غفلت اور لاپرواہی سے کام لے رہی ہیں ہم نے ان کو غفلت کی نیند سے جگا کر اپنے فرائض یاددلانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اس وقت سب سے زیادہ منشیات کی فروخت اور اس کا استعمال حب اور لسبیلہ میں ہورہا ہے افسوس اس بات کی ہے کہ افغان بارڈر سے لے کر حب تک درجنوں چیک پوسٹیں پار کرکے کیسے پہنچتی ہیں یہ بہت بڑا المیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

انھوں نے کہاکہ ڈرگز فری بلوچستان تنظیم کے قیام کا مقصد منشیات کی روک تھام کے لئے آگاہی اور جمہوری جدوجہد کرکے حب لسبیلہ سمیت بلوچستان کو منشیاے سے پاک کرنا ہے جس کے لئے ہماری تنظیم سرگرم عمل ہے انھوں نے وزیراعلی بلوچستان ،چیف سیکٹری بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ منشیات کی سرعام فروخت کا فوری نوٹس لے اسکی روک تھام کے لئے اقدامات کریں انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں ،طلبا تنظیموں اور سماجی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ منشیات کی روک تھام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے مستقل کے معماروں کو ایک سازش کے تحت نشے کا عادی بنا دیا گیا ہے۔ پولیس انتظامیہ اینٹی نارکوٹکس کے اداروں کو معلوم ہے کہ منشیات کہاں سے آتا ہے اور کہاں منشیات کے اڈے قائم ہیں ان کے خلاف کاروائی کرنے سے کتراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدارا ہمارے نوجوان نسل کی زندگیوں کو بچایا جائے اور منشیات جیسے ناسور کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں۔

Share This Article
Leave a Comment