ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ،سوراب میں روڈ حادثہ سے 5افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ سوراب میں سوراب میں 3 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پٹ فیڈر غریب آباد کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ظفر علی نامی شخص ہلاک جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بارے میں مقامی پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔

بعض ذرائع دعویٰ کر رہے کہ ہیں کہ مقتول کا تعلق ریاستی ڈیتھ سکواڈ سے تھااور وہ کمانڈر ظفر ہیجوانی بگٹی کے نام سے جانا جاتا تھا۔

تاہم اب تک کسی تنظیم نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

دوسری جانب ضلع سوراب کے علا قے نغاڑ میں کو ئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر3 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہو گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق سوراب کے علا قے نغاڑ میں 3گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ہلاک افراد کی نعشوں کو شناخت کے بعد آبا ئی علا قوں کو روانہ کر دیا جا ئے گا ۔

Share This Article