سویڈن کے شہر اوربر میں منگل کے روز ایک تعلیمی مرکز میں فائرنگ کا وقعہ پیش آیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم اُلف کرسٹرسن منگل کے واقعے کو ’سویڈن کی تاریخ کا بدترین اجتماعی فائرنگ‘ قرار دیا ہے۔
یہ تعلیمی مراکز ایسے افراد کے لیے ہیں جنھوں نے پرائمری کی تعلیم مکمل نہیں کی ہوتی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ سے بچنے کے لیے طالبعلم ڈیسک کے نیچے چھپے ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد اب تک واضح نہیں لیکن انھوں نے کسی بھی ’نظریاتی‘ وجہ کو مسترد کر دیا ہے۔
بدھ کے روز پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال حملے میں زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی جا سکتی۔