سال 2025ماہ جنوری بلوچستان میں 1831 ٹریفک حادثات میں 39 افراد ہلاک اور 2409 زخمی ہوئے۔
ایم ای آر سی 1122 سینٹرز میں 444 کیسسز او پی ڈی ہوئے ۔
میڈیکل ایمرجینسی ریسپونس سینٹر بلوچستان کی ماہ جنوری 2025 کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لک پاس مستونگ قلات باغبانہ دراکھالہ ٹیارو لسبیلا وندر لسبیلا سارانان چمن قلعہ سیف اللہ شنکائی قلعہ سیف اللہ بدین زئی ژوب شیرانی سبی لورالائی جعفر آباد دشت کیچ ہوشاب رکھنی بارکھان پنجگور اور ضلع خضدار میں سال نو کے پہلے مہنے جنوری میں 1831 ٹریفک حادثات 39 انسانی جانیں لقمہ اجل ہوئیں جبکہ 2409 افراد زخمی ہوئے۔
بلوچستان بھر میں ایم ای آر سیز میں رضاکاروں نے 444 حادثات کے کیسسز او پی ڈی ہوئے۔
عوامی حلقوں نے بلوچستان بھر میں میڈیکل ایمرجنسی ریسپونس سینٹرز میں عمدہ کارکردگی اور خدمات پر رضاکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ای آر سی 1122 کے رضاکار ہمہ وقت انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں ۔
عوامی حلقوں نے بلوچستان میں حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بلوچستان بھر کی شاہراہوں کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے بلوچستان میں سڑکوں کی حالت زار اور ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی حادثات کا سبب ہے۔