تربت میں ویلڈ نگ دوران دھماکا،حب میں آٹو کراس ریلی حادثہ،3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے متصل جوسک میں ٹینکر گاڑی کے چیمبر کو ویلڈ کرنے کے دوران دھماکے سے افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حب میں آٹو کراس ریلی کے دوران حادثے میں ایک رضا کاراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھاجس سے ریلی ملتوی ہوگئی۔

تربت کے علاقے جوسک میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب ایک ویلڈنگ گیراج میں ٹینکر گاڑی کے چیمبر کو ویلڈ کرنے کے دوران دھماکہ ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 2 مزدور ہلاک ہوگئے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

بنیامین اور فہیم نامی دونوں مزدور دھماکے کے باعث شدید زخمی ہو گئے اور ان کی سر پر گہری چھوٹیں آئیں، جو فوری طور پر جان لیوا ثابت ہوئیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم دونوں مزدوروں کو نہیں بچایا جا سکا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ دھماکے کی وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔

دوسری جانب حب میں آٹو کراس ریلی 2025 میں حادثے کے دوران ٹریک کے قریب کھڑا مارشل دانش بے قابو ہونے والی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگیا۔

منتظمین نے فوری طور پر ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

مارشل دانش کو حادثے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

افسوسناک واقعے کے فوری بعد انتظامیہ نے ریلی ملتوی کردی۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے ڈرائیورز اور ریلی کے منتظمین نے مارشل دانش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔

Share This Article