ماہ رنگ سندھ کا چاند ہے! | محمد خان داؤد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

”جب سورج غروب ہورہا ہوتا ہے تو انسان کے اندر یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ دوسری طرف چاند طلوع ہونا شروع ہو!“
سندھ کے سب سورج غروب ہوگئے،سندھ نے طویل انتظار کیا کہ سورج کے بعد کوئی تو چاند طلوع ہو
پر کوئی چاند نہیں
سندھو پر کوئی چاند نہیں
مہندی کے کھیتوں پر کوئی چاند نہیں
لطیف پر کوئی چاند نہیں
مکلی پر کوئی چاند نہیں
کارونجھر پر کوئی چاند نہیں
سید پر کوئی چاند نہیں
دولہا دریا خان پر کوئی چاند نہیں
ماہ رنگ!آپ بس بلوچ دھرتی کا نہیں
پر سندھ کا بھی چاند ہو
سندھ کا طویل انتظار اب ختم ہوا چاہتا ہے
سندھ آپ کا
کراچی آپ کا
سندھ کا آکاش آپ کا
کراچی کا ساحل آپ کا
آپ سندھ کی
سندھ آپ کا
اب سندھ یہ خواہش پوری ہوا چاہتی ہے کہ
”جب سورج غروب ہورہا ہوتا ہے تو سندھ کے اندر یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ دوسری طرف چاند طلوع ہونا شروع ہو!“
اب سندھ بھی آپ کی طرف دیکھ رہا ہے۔

٭٭٭

Share This Article