وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے باہر دھماکا، 7 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواکے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے باہر دھماکے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اس دھماکے میں امن کمیٹی کے دو ارکان تحصیل اور سیف الرحمان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس سے عمارت بھی گر گئی۔ یہ خدشتہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمارت کے نیچے بھی کچھ لوگ دبے ہوں گے۔

اس دھماکے کا ہدف بننے والے امن کمیٹی کے یہ اراکین کمانڈر نذیر گروپ سے جانے جاتے ہیں۔ یہ ٹی ٹی پی کی مخالفت کرتے تھے۔ انھیں سی این جی گروپ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق اس گروپ کے کمانڈر تحصیل اور سیف الرحمان کو دھمکیاں بھی ملی تھیں۔

یہ جنوبی وزیرستان لوئر کا علاقہ ہے، یہاں ایک عرصے سے حالات کشیدہ ہیں۔ یہاں اغوا اور ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات بھی سامنے آتے رہے۔

Share This Article