بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) نے دالبندین میں منعقدہ بلوچ قومی اجتماع پر ممکنہ ریاستی کریک ڈاؤن اور انٹرنیٹ بندش کیخلاف آج بروز جمعرات کوسوشل میڈیا پرمہم چلانیکا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں بی وائی سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 25 جنوری کو دالبندین قومی اجتماع پر ممکنہ کریک ڈاؤن اور انٹرنیٹ بندش کے خلاف آج 23 جنوری بروزجمعرات شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک سوشل میڈیا پر “یکجہتی مہم” چلائی جائے گی۔
انہوںنے تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا مہم میں حصہ لے کر دالبندین قومی اجتماع پر ممکنہ کریک ڈاؤن اور انٹرنیٹ بندش کے خلاف آواز بلند کریں۔
بی وائی سی نے سوشل میڈیا مہم کیلئے "آئی ایس سپورٹ بلوچ نیشنل گیدرنگ "کے نام سے ہیش ٹیک ہیش ٹیگ #ISupportBalochNationalGatheringبھی جاری کیا ہے ۔
اس سے قبل بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 25 جنوری کو بلوچ نسل کشی یادگاری دن کے موقع پر دالبندین میں جلسہ عام کی وقت کا بھی اعلان کیا تھا جس کے مطابق صبح 11 بجے ڈنو بائی پاس گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔