پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں چیئرمین تحصیل سب ڈویژن وزیر ملک مستو خان کو مڈی درابن میں 2 ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مستو خان، اسد اللہ اور مصباح الدین کو مڈی درابن کے مقام پر گاڑی سے اتارا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویوں کے موبائل فونز بند آرہے ہیں اور گاڑی کھڑی پائی گئی ہے۔
تینوں مغوی چیئرمین ڈائریکٹر ہاسنگ اتھارٹی خیبرپختونخوا غازی نواز کے جنازے سے واپس آرہے تھے۔
اب اتک ان کی اغوا کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ،خیال کیا جاہا ہے کہ ا غوا میں ٹی ٹی پی کا ہاتھ ہو سکتا۔
واضع رہے کہ لکی مروت سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 10 مغوی طالبان کے تحویل میںہیں۔