بلوچستان کے علاقے پنجگور اور آواران میں پاکستانی فورسز نے 5 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
پنجگور سے لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت یاسر ولد یاسین ،حیات ولد ولی محمد اور جلیل ولد عبدالخالق کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔
تینوں کا تعلق پنجگور سے ہے۔
لواحقین کے مطابق انھیں رواں مہینے19جنوری 2025 صبح 5بجے فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیکر لے گئے جن کے حوالے سے اب کوئی معلومات نہیں۔
اسی طرح ضلع کے آواران تحصیل مشکے سے فورسز نے 2 نوجوانوںکوحراست میں لیکر جبری طور لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت اختر محمد اور گریبو کے ناموں سے ہوگئی ہے جو مشکے تنک زاہد آباداور تراتدان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
بتایا جارہاہے کہ انھیں پانچ دن قبل لاپتہ کیا گیا ہے جس کے بعد تاحال لاپتہ ہیں ۔