ڈاکٹر ماہ رنگ کی بلوچ قوم سے 25 جنوری کو دالبندین کے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ و سرگرم ومتحرک سیاسی وانسانی حقوق کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے 25 جنوری کو بلوچ نسل کشی کیخلاف دالبندین میں منعقدہ میں بلوچ قوم سے بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پرجاری کردہ بیان اور ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں تمام بلوچ قوم، خاص طور پر بلوچ علماء کرام سے پرزور اپیل کرتی ہوں کہ وہ بلوچ نسل کشی کے خلاف 25 جنوری کو دالبندین کے قومی جلسۂ عام میں بھرپور شرکت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام کی بنیادی اور حقیقی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ ظلم، جبر، قتل عام اور ظالم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور ظلم و جبر کے خاتمے کے لیے جدوجہد کا حصہ بنا جائے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ آج ہماری جنگ یزیدیت اور فرعونیت کے خلاف ہے۔آج ہماری جنگ سفاکیت اور بربریت کے خلاف ہے۔آج ہماری جنگ ناانصافی اور ظلم کے خلاف ہے۔یہ جنگ ہر بلوچ کے لیے ہے، چاہے وہ کسی بھی مکتبِ فکر سے تعلق رکھتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج قومی غلامی کے اس دور میں ہر بلوچ کا درد مشترک ہے۔اسی مشترکہ درد اور احساس کے تحت جو پرامن جدوجہد ہم کر رہے ہیں، وہ بلوچیت اور انسانیت کی بقا کے لیے ہے۔اس جدوجہد میں شامل ہونا ہر بلوچ کا فرض ہے۔

Share This Article