زہری میں 12 نوجوانوں کو جبراً لاپتہ ، ایک کو ماورائے عدالت قتل کر دیاگیا ، ڈاکٹر ماہ رنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ و سرگرم و متحرک سیاسی وانسانی حقوق کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ زہری، خضدار میں پاکستانی فوج نے 12 نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا اور ایک کو ماورائے عدالت قتل کر دیا۔ اس کے جواب میں زہری اور آس پاس کے علاقوں کے مکینوں نے گزشتہ رات سے سوراب کراس پر پرامن دھرنا دے رکھا ہے۔

انہوںنے کہا کہ سوراب میں سخت سردی کے باوجود خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی فوری بازیابی کی جائے۔

بی وائی سی رہنما کا کہنا تھا کہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کی فوری تحقیقات کریں اور فیصلہ کن کارروائی کریں۔

Share This Article