پاکستان کی عسکری حکام نے بلوچستان کے صنعتی علاقے حب سے کراچی جانے والے کئی کچے راستوں کوامن و امان صورتحال کے پیش نظر اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت بندکردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حب کی ہدایت پر ایف سی، پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی اور ان راستوں کو سیل کر دیا۔
حکام کے مطابق ان راستوں کا استعمال غیر قانونی سرگرمیوں میں کیا جا رہا تھا جن میں اسمگلنگ، منشیات کی ترسیل اور دیگر جرائم شامل تھے۔
ان کا دعویٰ تھا کہ ان راستوں سے غیر قانونی سامان کی ترسیل اور جرائم کی سرگرمیاں بڑھ رہی تھیں، جس کے باعث ان راستوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوںنے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کارروائی کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک اہم قدم قرار دیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی حمایت کریں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔
حکام نے واضح کیا کہ اس کارروائی کا مقصد علاقے میں جرائم کی روک تھام اور غیر قانونی سرگرمیوں کا قلع قمع کرنا ہے۔