بولان میں فوج کشی ،کیچ میں فورسز کے ہاتھوں متعدد افرادجبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان میں فوج کشی جاری ہے جبکہ ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے متعدد افرادکو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

بولان سے طلاعات ہیں کہ سبی سے متعدد فوجی ٹرکوں و دیگر گاڑیوں سمیت موٹر سائیکلوں کے قافلے بولان کے علاقے سانگان و گردنواح میں آج صبح سے پیش قدمی کررہے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے فوج کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ فورسز نے دو بھائیوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیاہے ۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت سعید ولد عبداللہ، حمید ولد عبداللہ، رفیق اور عبید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے کیچ کے علاقے مند لبلان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ جنکی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکا ہے۔

Share This Article