ہوشاپ میں جاری دھرنا مظاہرین کو گاڑی نے کچل ڈالا،ایک لڑکا شدید زخمی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ زیرو پوائنٹ کے مقام پر سی پیک شاہراہ پر زمان جان اوروابولحسن کو منظر عام پر نہ لانے کے خلاف جاری دھرنامظاہرین پر آج بروز ہفتہ کوصبح ایک مشتعل شخص نے ٹرک گاڈی چڑھائی جس کے نتیجے میں جہانزیب بلوچ سکنہ بالگتر نامی ایک لڑکاشدید زخمی ہوگیا۔

مظاہرین نے اس کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ گاڑی چڑھانے کے سبب نوجوان کے دونوں پیر شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ان کے جسم پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔

اب اطلاعات ہیں کہ زخمی ہونے والے جھانزیب کی سول اسپتال تربت میں ایمرجنسی سرجری کی جا رہی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں جن میں شرونی اور پیٹ میں اندرونی خون بہنا بھی شامل ہے ۔

انہیں آج احتجاج کے دوران ایک گاڑی نے زبردستی گزرتے ہوئے کچل دیا تھا۔

فیملی کے مطابق انہیں شدید اندرونی چوٹیں آئی ہیں جس سے جسم کے اندر شریانیں پھٹ گئی ہیں اور مسلسل خون نکل رہا ہے۔

طبی ٹیمیں اس کی حالت کو مستحکم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں، اور اس کے اہل خانہ اور حامی اس پرتشدد واقعے کے لیے انصاف کی تلاش میں ہیں جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ زمان جان اور ابوالحسن کو 16 دسمبر میں ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین کے کہنے پر ان کے حوالے کیا گیا تھا ان کے ساتھ الطاف نامی ایک نوجوان بھی تھا جنہیں بعد میں رہا کیا گیا۔ زمان جان اور ابوالحسن کی گرفتاری سی ٹی ڈی کے ذریعے یکم جنوری کو قلعہ عبداللہ سے ظاہر کرتے ہوئے ان پر مسلح تنظیم سے منسلک ہونے کا دعوی کیا گیا تاہم لواحقین نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سی پیک شاہراہ پر اپنا دھرنا جاری رکھا۔

لواحقین نے ان دونوں کو منظر عام پر لانے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Share This Article