دنیا : 89 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر،ہلاکتیں چار لاکھ 67 ہزار سے تجاوز۔

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read


دنیا بھر میں اب تک 89 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 22 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
پاکستان میں متاثرین: 180838، جہاں مقبوضہ بلوچستان میں سرکاری اعداد شمار: 9475 بتاتے جا رہے ہیں۔

برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار کے بعد اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔
پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 8759 ہے۔ متاثرین کی تعداد میں صوبہ سندھ جبکہ اموات کے اعتبار سے پنجاب سرفہرست ہے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہاں ایک مارکیٹ اور دیگر علاقوں کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے جہاں سے وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔
یورپ میں بڑے پیمانے پر سماجی پابندیوں کا خاتمہ ہو چکا ہے جبکہ آسٹریلیا کے لاک ڈاؤن میں بھی مزید نرمی لائی گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 467,611 ہو گئی ہے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 8,927,195 تک پہنچ چکی ہے۔

دیگر ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد

برازیل: 50,591

برطانیہ: 42,717

اٹلی: 34,634

فرانس: 29,643

سپین: 28,323

میکسیکو: 21,825

انڈیا: 13,254

بیلجیئم: 9,696

ایران: 9,623

Share This Article
Leave a Comment