ایران : بلوچستان و سیستان کے کسٹم سے 272 ملین ڈالر کی برآمدات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ایران میں بلوچستان و سیستان کے کسٹم انسپکٹر محمد علی خاشی نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 9 مہینوں میںسیستان و بلوچستان کے کسٹم کے ذریعے 1.547 ملین ٹن اشیاء برآمد کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت 272.258 ملین ڈالر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں برآمدات میں وزن کے لحاظ سے 4 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سیستان و بلوچستان سے برآمد ہونے والی اہم اشیاء میں کلینکر، سیمنٹ، تھرمل کوئلہ، کچے چنے، پھل، کھجور اور دیگر زرعی مصنوعات شامل ہیں۔

انہوںنے کہا کہ برآمدات کی بڑی منزلوں میں پاکستان 204 ملین ڈالر، چین 24 ملین ڈالر، افغانستان 19 ملین ڈالر، صومالیہ 5 ملین ڈالر اور بھارت 4 ملین ڈالر کے ساتھ شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اسی عرصے میں بلوچستان و سیستان کے کسٹم کے ذریعے 1.590 ارب ڈالر مالیت کی اشیاء درآمد کی گئیں، جو مالیت میں 34 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں، تاہم وزن کے لحاظ سے درآمدات میں 18 فیصد کمی ہوئی ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ درآمد ہونے والی اشیاء میں چاول، گندم، مویشیوں کے لیے مکئی، تل، زندہ مویشی، گوشت، آم، کپڑا اور گاڑیوں کے ٹائر شامل ہیں۔ درآمدات کے بڑے ذرائع میں چین 499 ملین ڈالر، پاکستان 357 ملین ڈالر، بھارت 231 ملین ڈالر، برازیل 221 ملین ڈالر اور متحدہ عرب امارات 22 ملین ڈالر کے ساتھ شامل ہیں۔

Share This Article