بلوچستان کے علاقے واشک اور وڈھ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات سے بچہ سمیت 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
واشک کے سب تحصیل ناگ راغے سے گچک جانے والی بارتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس میں سوار خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ ایک کمسن بچہ ہلاک ہوگیا۔
زخمیوں کو آر ایچ سی ناگ منتقل کیا گیا جہاں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا۔
سول ہسپتال بسیمہ میں طبی امداد دینے کے بعد چار خواتین اور ایک مرد کو مذید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔
دوسری جانب وڈھ بازار کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانیوالی کار کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
کوئٹہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار کار گاڑی نے رہگیر کو کچل ڈالا جو کہ موقع پر ہلاک ہوا۔
مالک سمیت کار گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔