بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار سید اخترشاہ کی بازیابی لواحقین نے پھر سے احتجاجا ً مین شاہراہ پر دھرنا دیکر اسے بلاک کردیا ہے۔
سید اختر شاہ کو چند ماہ قبل قلات میں انکے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔
اس سے قبل بھی اختر شاہ کے خاندان نے روڈ بند کرکے احتجاج کئے تھے مگر پھر بھی وہ بازیاب نہیں ہوسکے ۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک انکے لخت جگر کو واپس نہیں لایا جاتا وہ روڈ پر بیٹھے رہیں گے۔
واضع رہے کہ نومبر کے اواخر میں لاپتہ سید اختر شاہ کے والد سید حسین شاہ بھی قلات اسکلکو سے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیاتھا۔
جس کے ردعمل میں لواحقین کے مسلسل 18 گھنٹوں کے احتجاج کے بعد سید حسین شاہ کو بازیاب کر دیا گیاتھا۔