بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں دکی میں پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے دکی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب دکی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، جسکے دوران دشمن فوج کے پوزیشنز پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے گئے۔ حملے میں قابض پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک اور کم از کم چھ زخمی ہوگئے۔ ہلاک اہلکاروں میں سے دو کی شناخت سپاہی ابوسفیان سکنہ بہاولپور اور سپاہی احسان اللہ سکنہ رحیم یار خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بیان میں کہا کہ حملے کے بعد بی ایل اے کے سرمچار منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچ گئے جبکہ حواس باختہ دشمن فوج نے مختلف اطراف میں اندھا دھند فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔