بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے 4 نوجوانوں حراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ ضلع کیچ کے دشت کے علاقے شولیگ میں رات گئے ایک بجے کے قریب فورسز نے چھاپہ مار کر4 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
حراست بعد لاپتہ کئے جانے والے نوجوانوں کی شناخت حاجی حاصل، عبدالسلام ولد حاجی حاصل، یاسر ولد عبداللہ اور سالم ولد قادربخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع بتارہے ہیں کہ اس دوران فورسز نے گھروں کے دروازے توڑ کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آج صبح جنتری ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ جسکی شناخت نوید ولد حمید کے نام سے ہوئی ہے۔ جو گلی بلیدہ کا رہائشی بتایا جاتاہے۔
قریبی ذرائع کے مطابق مقتول گزشتہ شام اپنے گاڑی کے ساتھ گھر سے نکلے تھے رات گئے تک واپس نہیں آئے، آج صبح جنتری ندی سے مقتول کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔