ہرنائی میں پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی لشکر کشی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان بھر میں فوجی آپریشن کے نام پرفوجی جارجیت و بربریت جاری ہے ۔

ہرنائی سے اطلاعات ہیں کہ ہرنائی کے مختلف علاقوں گھڑیجی، پیر سینٹ، سپین تنگی، کوریاک، ڈل پشت اور ان سے متصل علاقوں میں فوج کشی کی جارہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو پہنچانے سمیت مختلف مقامات پر شیلنگ کی جارہی ہے۔

تاہم اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے ۔

واضح رہے گذشتہ مہینے سے بلوچستان کے مختلف علاقے قلات، نوشکی، کیچ فوج کشی کی زد میں ہیں اس دوران گھروں کو نذرآتش کرنے سمیت مقامی افراد کی قابض فورسز ہاتھوں کئی افراد کے جبری طور پر اغواء ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

Share This Article