بلوچستان کے علاقے دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ ضلع دکی میں ژالہ باری کے باعث سیکڑوں سولر پلیٹوں اور درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بلوچستان میں بارش اور ژالہ باری کے بعد سرد ہوائیں چلنے لگیں۔
سردی کی لہر سے زیارت اور کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی 3 تک گر گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اگلے 3 روز میں شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 7 تک گر سکتا ہے۔