بلوچستان کے ضلع کیچ کے کئی علاقوں میں پاکستانی فوج کی فوج کشی جاری ہے جس سے علاقہ مکین مکمل طور پر محصور ہوگئے ہیں۔
تمپ ، مند، بلیدہ،زامران ،شیرازمیں آبادیوں اور پہاڑی علاقوں میں زمینی فوج کی بڑی تعدادداخل ہوئی ہے جبکہ فضائی گشت بھی جاری ہے ۔
بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس پہلے سے شدید متاثر ہے جبکہ ضلع کیچ میں فوجی کشی کیلئے مواصلاتی نظام کو بھی مکمل بند کردیا گیا ہے ۔
علاقائی ذرائع سے اطلاعات ہیں ک گزشتہ شب فورسز کے پیدل اہلکار تمپ کے علاقے گومازی کے پہاڑی علاقوں دیزیگ، گنردان، چگردی میں داخل ہوکر فوج کشی کر رہی ہیں۔
اسی طرح گذشتہ روز سے آج زامران اور بلیدہ میں بھی فورسز کی بڑی تعداد کو بسد کے پہاڑی کے جانب بڑھتے دیکھا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ آج مند سے فورسز کا بڑا قافلہ شیراز کے جانب روانہ ہوا ہے۔
مند کے علاقے شیراز میں جنگی ہیلی کاپٹرز کی پہاڑوں پر مسلسل گشت کی بھی اطلاعات ہیں
کہا جارہا ہے کہ بلوچستان بھر میں گذشتہ چار دنوں کے دوران فورسز نے آپریشن کے نام پر 2درجن سے زائد افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔