کوئٹہ : بلوچ لاپتہ افراد احتجاجی کیمپ کوپھرسے نقصان پہنچایا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے سخت سیکورٹی کے ریڈ زون میں پریس کلب کے ساتھ قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی)کا احتجاجی کیمپ جو گذشتہ 15 سالوں سے جاری ہے کو ایک مرتبہ نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری اس احتجاجی کیمپ کو رواں مہینے یہ تیسری بار نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں وی بی ایم پی کے وائس چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیمپ کے ایک حصے کی ٹینٹ کو اتار کر لے جایا گیا ہے۔

اس سے قبل کیمپ کومعمولی نقصان پہنچانے سمیت متعدد بار نذرآتش کیا گیا لیکن ماما قدیر نے ان تمام ریاستی گھنائونے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرکے کیمپ کو دوبارہ قائم کیا اور یہ سلسلہ گذشتہ پندرہ سالوں سے جاری ہے ۔

واضع رہے کہ ماما قدیر سمیت تمام لاپتہ افراد کو ریاستی اداروں کی جانب سے سخت تھریٹس کا سامنا ہے اور مختلف اوقات میں ریاستی اداروں کے آفیسر خود ان سے رابطہ کرکے یا پیغام بجھوا کر انہیں تھریٹ کرتے رہتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment