نوشکی میں 3 روز سے جاری فوجی جارحیت دوران 8 افراد جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گذشتہ 3 روز سے جاری فوجی جارحیت کے دوران پاکستانی فورسز نے 8 افرادکی حراست میں لینے کے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نوشکی کے ضلع بھر کے پہاڑی سلسلوں میں فوج تین روز تک جارحیت میں مصروف رہی۔ جس میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ اس دوران مختلف مقامات پراہلکار اتارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز اہلکاروں نے 8 افراد کو جبری لاپتہ کردیا ہے جن میں ملا نذیر سمالانی، فقیر محمد سمالانی، جان محمد سمالانی، ظفر اللہ ولد جان محمد سمالانی، محمد وارث سمالانی اور ہاشم ولد سید خان ساسولی شامل ہیں جبکہ دو راہگیروں کو بھی جبری لاپتہ کیا گیا جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ دوران جارحیت فو رسز نے مقامی افراد کے گھروں کو نذر آتش کرنے سمیت آبادیوں پر مارٹر گولے فائر کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

Share This Article
Leave a Comment