دشت میں 2موٹرسائیکل سوار مزداگاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دشت میں سبی روڈ پر ایک مزداگاڑی نے 2موٹرسائیکل سواروں کو کچل ہلاک کردیاجبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دشت میں سبی روڈ رفتار ہوٹل کے مقام پر تیزرفتار مزداگاڑی کے سامنے سے موٹرسائیکل آنے پر گاڑی نے موٹرسائیکل کو بچھانے کی کافی کوشش کی لیکن تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل سواروں کو کچل کر گاڑی بے کابو ہوکر روڈ سے نیچے گرگیا ۔

جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار جاویداحمد ولد قادربخش اور قدیراحمد ولد عبدالمجید موقع پر ہلاک ہوگئے ، عابد ولد عبدالمجید رئیسانی سکنہ دشت سپیزنڈ زخمی ہوا ۔

جبکہ مزدا گاڈی میں سوار محمداسماعیل ، محمدسلیم اور محمدفہیم کھوسہ سکنہ ڈیرہ مرادجمالی شدید زخمی ہوگئے ۔

دشت لیویز انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو فوری طور پر سرکاری گاڑی اور چیھپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا ۔

ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالہ کردیا گیا۔

مزید تفتیش دشت لیویز انتظامیہ کررہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment