بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر محمد عارف کاکڑکو فرائض میں غفلت برتنے کے نام پر معطل کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سرکاری ذرائع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ کو کو بیڈا ایکٹ کے تحت معطل کردیا ہے۔
اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
حکومتی اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکورٹی فورسز،کوئلہ کانکن اور معدنیات کے ٹرکوں پر مسلح افراد کے تواتر کے ساتھ حملوں اور کو ل مائنز مالکان و مزدوری کی عدم تحفظ پر احتجاج اور پاکستانی فوج کی سیکورٹی پر اٹھائے گئے سوالات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو انتقاماً معطل کردیاگیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عسکری حکام نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے سول انتظامیہ کو قربانی کا بکرا بنا کر ڈی سی ہرنائی کو معطل کرنے میں کردار ادا کیا ہے ۔