قلات و ہرنائی میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ،3 لاشیں برآمد، 5 کوئلہ ٹرکیں نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات اور ہرنائی میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 3 لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 5 کوئلہ ٹرکیں  نذرآتش کردی گئیں۔

قلات کے یونین کونسل اسکلکو کے وارڈ شیخڑی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قلات کے یونین کو نسل اسکلکو کے چیئرمین غلام مصطفی شاہوانی کے بھتیجے کو شیخڑی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

انتظامیہ واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

دوسری جانب قلات کے علاقے نرمک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین 3 سگے بھائی ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق لہڑی قبیلے سے بتایا جارہا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ منگچر سب تحصیل جوہان کے نواحی علاقے نرمک میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شریف اللہ ، عظمت اللہ اور سہراب ولد حبیب اللہ نامی 3 سگے بھائی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

واقع کے بعد مقامی انتظامیہ موقع واردات پر پہنچ کر نعشیں ہسپتال منتقل کردیا اور تفتیش شروع کردیں ۔

علاوہ ازیں ہرنائی میں کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ ان کے حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔

بتایا جارہاہے کہ حملہ آوروں نے پانچ ٹرکوں کو بھی آگ لگا کر نذر آتش کردیا ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment