نوشکی حملے میں دشمن فوج کے 2 اہلکار ہلاک چار زخمی ہوئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں نوشکی میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکاروں ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے دس نومبر کی رات آٹھ بجے زرین جنگل نوشکی میں قائم دشمن پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک چار زخمی ہوئے۔

انہوںنے کہا کہ حملہ بیس منٹ تک شدت کے ساتھ جاری رہا، حملے میں جدید بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سرمچاروں کے پے در پے حملوں کی وجہ سے دشمن نفسیاتی شکست سے دوچار ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک دشمن پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment