ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ،دھماکے میں شہید افرادکی تعزیت کیلئے مستونگ پہنچ گئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

مستونگ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر اراکین مستونگ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے مستونگ پہنچ گئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہری رنج و غم کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہاکہ مستونگ کے عوام کو ان کی بہادری اور شعور یافتہ ہونے کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے۔ پھول جیسے معصوم بچوں سے بھی دشمن خوفزدہ ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے مزید کہا کہ مستونگ بم دھماکہ بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے جس میں دشمن اندھا ہوچکا ہے اور معصوم بچوں کو بھی نہیں بخش رہاہے ۔

انھوں نے کہاکہ مستونگ بلوچستان کا سیاسی اور مزاحمتی گڑھ رہا ہے۔ جان بوجھ کر مستونگ کے حالات خراب کیے جارہے ہیں تاکہ عوام اپنے حق کے لیے نہ نکل سکیں اور اسکول کے طلباء کو نشانہ بنانے کا مقصد یہی ہے کہ بلوچ تعلیم سے دور رہیں اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے بے خبر رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لواحقین کو یقین دلائی کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی لواحقین کے رنج و غم میں برابر کے شریک ہے۔

انھوں نے کہاکہ مستونگ کے عوام کو ان کی بہادری اور شعور یافتہ ہونے کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے۔ پھول جیسے معصوم بچوں سے بھی دشمن خوفزدہ ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے مزید کہا کہ مستونگ بم دھماکہ بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے جس میں دشمن اندھا ہوچکا ہے اور معصوم بچوں کو بھی نہیں بخش رہاہے ۔

Share This Article
Leave a Comment