بلوچستان حکومت نے ہوٹلز اور ریسٹورانٹس کھولنے کا فیصلہ وپس لے لیا

0
341

بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے اپنے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے بلوچستان بھر میں ہوٹل اور ریسٹورنٹس کو دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ہوٹل اور ریسٹورانٹس کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے بلوچستان بھر میں ہوٹل اور ریسٹورانٹس کھولنے کا نوٹیفیکشن جمعہ کو جاری کیا تھا۔

بلوچستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 7 ہزار 866 ہوچکی جبکہ 80 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سلیم ابڑو نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ بھر کے 90 فیصد شہری کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ اگست تک پورا صوبہ مہلک مرض سے متاثر ہوجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here