خضدار میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خضدار میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات حملے میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ کے حفاظتی مورچے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ 6 نومبر کی رات 8 بجے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے زرینہ کٹھان میں واقع ایف سی کیمپ کے حفاظتی مورچے کو دستی بم سے نشانہ بنایا، بم مورچے کے اندر گرا جس سے فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فورسز اور فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment