بی ایل ایف کے ماہانہ میگزین "اسپر” کا دوسرا شمارہ شائع ہوگیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) کا ماہانہ میگزین "اسپر” کا دوسرا شمارہ شائع ہوگیا ہے ۔

اس سلسلے میں بی ایل ایف نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل ” آشوب” پر اس کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تحت آشوب پبلی کیشن کی جانب سے نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت کے لیے ماہانہ میگزین "اسپر” کا دوسرا شمارہ شائع کیا گیا ہے۔

اس شمارے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کی ماہانہ کارروائیوں کی رپورٹ، تجزیے، ڈاکٹر اللہ نذر کا پیغام، گوریلا جنگ میں مورال کی اہمیت، شہری گوریلا جنگ اور مخبروں کے خاتمے کی ضرورت جیسے اہم موضوعات شامل کیے گئے ہیں۔ یہ موضوعات نوجوانوں کو اپنی جدوجہد کی راہوں اور نظریات کی گہرائی سمجھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ کاوش آپ کو پسند آئے گی اور آپ کے نظریاتی و فکری سفر میں بہترین رہنمائی فراہم کرے گی۔

Share This Article
Leave a Comment