گوادر سے پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ 2 نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ 2 نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

مہراج نور اور ایوب بلوچ نامی دونوں نوجوانوں کو 27 ستمبر کو ساحلی شہر گوادر سے فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایاتھا۔

مذکورہ دونوں نوجوانوں کے ساتھ لاپتہ ہونے والے اعجاز ولد حسین اور دودا خالد تاحال لاپتہ ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ہم حکام سے ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment