قلعہ عبداللہ،تربت،مانجھی پور،نصیرآباد وخضدار میں مختلف حادثات و واقعات سے 7 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ،تربت،مانجھی پور،نصیرآباد اور خضدار میںفائرنگ و دیگر حادثات و واقعات سےخاتون وبچی سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے 2بھائی ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق منگل کو قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی صالح زئی میں چچازاد بھائیوں میں لڑائی کے دوران فائرنگ سے 3بھائی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں 2بھائی شمس اللہ اور اکرام اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ عزت اللہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا جوکہ زخموں کا تا ب نہ لاتے ہو ئے چل بسا۔

لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سٹیلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی شب سٹیلائٹ ٹاؤن تربت کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عبدالغفور ولد کریم سکنہ سٹیلائٹ ٹاؤن تربت نامی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ صدیق ولد رفیق اور عصاء ولد عبدالغفور زخمی ہوگئے۔

لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں مانجھی پور میں دو قبائل میں مسلح تصادم سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

حدود تھانہ آر ڈی 238 میں نندوانی برادری کے دو قبائلوں میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے ممتاز عرف ناڑی ولد سچو نندوانی نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اسی طرح نصیرآباد میںربیع بیرون کے علاقے میں نہر کنارے کھیلتی ہوئی بچی ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔

دو سالا کلثوم پٹ فیڈر کنارے پر کھیلتے ہوئے گر گئی ۔

علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو نکالا ۔

دریں اثنا خضدار میں زیرینہ کھٹان علاقے میں ایک خاتون کنویں میں گرکر ہلاک ہوگئی۔

زیرینہ کھٹان نزد سنٹرل جیل خضدار کے ایریا میں گٹرنما کنویں میں ایک خاتون گرکر ہلاک ہوگئی ۔

مقامی انتظامیہ کے ریسکیو ٹیموں نے کافی جہدوجہد کے بعد ہیوی مشینری کے ذریعے خاتون کی لاش نکال لی۔اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

Share This Article
Leave a Comment