بلوچستان ضلع کیچ کے تحصیل کولواہ میں پاکستانی فوج پرمسلح افراد کے حملے میں 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فو ج کے گشتی اہلکاروں کو نشانہ بنایا،جس سے 6 اہلکارہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔
علاقائی ذرائع نے بتاتے ہیں کہ یہ حملہ کولواہ کے علاقے کنیچی اور شم کے درمیان واقع عبدو محلے کے نزدیک ہوا۔
ذرائع نے کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار وں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں سنبھلنے کا موقع تک نہیں ملا ۔
تاہم احکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔