بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے اپنے آفیشل میڈیا چینل آشوب پر جھاؤ نونداڈہ حملے کی 24 منٹ کی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے۔
ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ویڈیو کی تفصیل میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے جھاؤ میں نونداڈا کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایا اور دشمن کے ایک درجن سے زائد اہلکاروں کو ہلاک اور بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
اس کا کہنا تھا کہ 26 مئی کی شام 6 بجے بی ایل ایف قربان یونٹ کے آزادی پسندوں نے نونداڈا جھاؤ میں پاکستانی فوج کے کیمپ کو چاروں اطراف سے گھیر لیا اور اس پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس آپریشن میں بی ایل ایف کے سنائپر شوٹرز کی ٹیم بھی شامل تھی۔ اور اس حملے میں شہید سرمچار اشرف عرف ریحان نوکاپ نے جام شہادت نوش کیا۔ اور ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ اشرف بلوچ عرف ریحان نوکاپ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
https://t.me/AashobBLF1/1074اس لنک پر کلک کرکے ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ اشرف بلوچ ولد مراد بخش 2014 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے آزادی کی مسلح جدوجہد میں شامل تھے۔ان کا تعلق مشکے کنڈی سے تھا۔ وہ انتہائی بہادر اور نڈر ساتھی جنگجو تھے۔ وہ آواران، مشکے، جھاؤ، کولواہ، گچک، راگھی اور بالگتر کے محاذوں پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ اپنی قابلیت، خلوص اور انتھک محنت سے وہ سیکنڈ لیفٹیننٹ کا درجہ حاصل کر چکے تھے۔ ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہداء کا مشن بلوچستان کی جدوجہد آزادی تک جاری رہے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے نتیجے میں دشمن کے کئی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ پانچ چوکیاں اور مرکزی کیمپ کے مورچے تباہ ہو گئے۔ جنگجوؤں نے کیمپ کے قریب پہنچ کر دستی بم پھینکے اور دشمن کو کافی جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
اس دوران دشمن کے بہت سے اہلکار خوف کے مارے اپنی چوکی اور مرکزی کیمپ سے بھاگ گئے۔ چار گھنٹے تک جنگ جاری رہی۔ تاہم حملے کے اگلے ہی دن 27 مئی کو شکست خوردہ دشمن کی فوجوں نے معمول کے مطابق شہری آبادی پر حملہ کیا اور کئی مقامات پر فورسز نے سڑکیں بلاک کرکے لوگوں کو طعنے اور ہراساں کرنا شروع کردیا۔
بی ایل ایف کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو فوٹیج میں استاد منہاج مختار کو انقلابی گیت گاتے اور بلوچ سرمچاروں کو رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔