بلوچستان میں چائنیز کی فول پروف سکیورٹی کیلئے احکامات جاری

0
25

چینی سفیر کے بیان کے بعدبلوچستان میں چائنیز کی فول پروف سکیورٹی کیلئے احکاما ت جاری کردیئے گئے۔

گذشتہ روز چینی سفیر نے سیمینار سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکورٹی معاملات سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہیں،ہم پر صرف چھ ماہ میں دو بار حملہ ہونا ناقابلِ قبول ہے۔

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے چائینز کی سکیورٹی کو سخت کرنے کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی چائنیز سکیورٹی کے لئے بی سی کے جوان تعینات ہیں چائنیز سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے تاکہ کسی بھی نا خوش گوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جاسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں اجلاس کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور تمام زونل کمانڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے چائینز کی سکیورٹی کو سخت کرنے کے احکامات جاری کئے کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ جہاں جہاں بھی چائنیز سکیورٹی کے لئے بی سی کے جوان تعینات ہیں ان کو سختی سے حکم دیا کہ چائنیز سکیورٹی کو فول پروف کیا جائے تاکہ کسی بھی نا خوش گوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چائنیز کی سکیورٹی پر کسی قسم کی کوئی سستی نہ برتی جائے ۔

انہوں نے Hub SPU کو ہدایات دیں کہ وہ چائنیز کی سکیورٹی پر موجود جوانوں کو معاملے کی سنگینی کا ادراک کرائیں اور ان کی ہر قسم کی ضروریات کا خیال رکھیں ۔

انہوں نے مزید حکم جاری کرتے ہوئے بی سی کے جوانوں کے رہائش، تنخواہ، ویلفئیر پر خاص توجہ دی اور تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ جوانوں کی شکایات کا بروقت از الا کیا جائے اور انہیں محکمانہ طور پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ حالات کو مد نظر رکھ کر دوران ڈیوٹی جوانوں کو ہدایات جاری کی جائیں تا کہ کوئی نا خوش گوار واقعہ رونما نہ ہو۔ ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے مزید جاری اسکیمات کو بروقت مکمل کرنے پر زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کر کے رپورٹ ہیڈ آفس کو ارسال کریں۔

ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے گاڑیوں کے مرمت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ۔ موٹر ٹرانسپورٹ آفیسر بی سی کو ہدایات جاری کیں کہ تمام گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کر کے جوانوں کے قابل استعمال بنائی جائیں تاکہ جوان مستفید ہوں۔ تمام زون ہیڈ کوارٹر میں سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے ایس او پیز بھیجیں تا کہ حکام بالا کو لکھا جائے اورجوانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں جس سے جوانوں کو حوصلے بلند ہوں اور جوان دل جوئی سے اپنے فرائض انجام دیں۔

ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے مزید کہا کہ محکمے کے جوانوں کے تمام مسائل کو بر وقت حل کریں۔ اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here