ہیرونک میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
16

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ہیرونک میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے انتیس اکتوبر کی رات گیارہ بج کر پچاس منٹ پر ہیرونک میں پہاڑی پر قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا، حملے میں راکٹ اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس سے فورسز کے اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوںنے کہا کہ حملے کے بعد سرمچار اپنے محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تاہم اس دوران قابض خوفزدہ فوج نے عام آبادی پر مارٹر گولے داغے جس سے مقامی لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فورسز کے انخلاء تک حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here