جبری گمشدگیوں کیخلاف نوشکی میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا اور احتجاج ریکارڈ کرائی گئی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مہم، “خاموشی توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان سے نوشکی میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

نوشکی احتجاجی مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ نوشکی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین بھی اس احتجاجی ریلی میں شریک ہوئے۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1850573629584785820

اس دوران ریلی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی ریلی کے شرکاء نے بینرز، پلے کارڈ اور لاپتہ افراد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، مظاہرین لاپتہ افراد کی بازیابی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی۔

نوشکی احتجاجی ریلی میں شریک جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے لواحقین نے عالمی اقوام اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے لاپتہ پیاروں کی بازیابی میں کردار ادا کریں اور انھیں اس ازیت سے نجات دلائے۔

Share This Article
Leave a Comment