بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد ،نال اوروندرمیں فائرنگ اور روڈحادثے کے تین مختلف واقعات میں ایک خاتون 2 بچیاں سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے۔
اوستہ محمد میں گذشتہ شب گوٹھ پیرل آباد میں محمد صلاح مگسی نامی شخص کے گھر پر اچانک فائرنگ ہوئی جس سے دو سگی بہنیں خلق بی بی اور دعا بی بی دختر نظیر مگسی جبکہ محمد موقع پرہلاک ہو گئیں جبکہ پچاس سالہ محمد صلاح شدید زخمی ہوئے جنہیں راتوں رات لاڑکانہ ریفر کیا گیا ۔
بتایا جاتا ہے حملہ آور با اثر زمیندار تھے ۔
پولیس نے واقعہ سے سب کو لا علم رکھا لیکن بعد ازاں میڈیااور اداروں نے اس کو فاش کیا۔
واقعہ صدر تھانہ میں پیش آیا دن کو چاربجے کے بعد خبر کو وائرل کیا گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کو چھپانا چاہتے تھے لیکن علاقائی لوگوں نے اس بات کو میڈیا تک پہنچایا تو میڈیا اور اداروں نے کھوج لگا کر اس بات کو فاش کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ گھر پر حملہ رات دو بجے ہوا جو با اثر شخص اس حملے میں ملوث ہیں وہ بھی مگسی قبائل سے ہےجس کی وجہ سے پولیس واقعہ کو چھپا رہی تھی۔
دوسری جانب خضدار کے تحصیل نال کے علاقہ ٹوبڑو کراس کے قریب نامعلوم افراد کی فائر نگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمدقاسم ولدمحمد عثمان اور زخمی کی شناخت مہیم خان ولد شیرخان کے نام سے ہوگئی ۔
نال انتظامیہ نے فوری طورپر جائے وقوع پر پہنچ کر ہلاک اورزخمی کو سول اسپتال نال پہنچایا۔
ہلاک اور زخمی کا تعلق سورگر گروک سے بتایا جاتاہے۔
مقامی انتظامیہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
دریں اثنا وندر میں حادثے کے نتیجے میں خاتون اور مرد سمیت 2 افرادہلاک ہوگئے۔
گزشتہ روز وندر کے علاقے مٹھڑی میں حادثے کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتون ہلاک ہوگئے۔
مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں۔
نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں۔
مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔